دیکھے تھے
کچھ پیار کے سپنے
دل کے اور
دلدار کے سپنے
دیکھا تھا
کوئی پیار کرے گا
چھپ چھپ کے
دیدار کرے گا
شرما کے
اقرار کرے گا
دنیا سے
تکرار کرے گا
دیکھے تھے
کچھ پیار کے سپنے
دل کے اور
دلدار کے سپنے
دیکھا تھا
ہریالی ہوگی
گھر ہوگا گھر
والی ہوگی
سندر سی اک
سالی ہوگی
ہر دن اک
دیوالی ہوگی
دیکھے تھے
کچھ پیار کے سپنے
دل کے اور
دلدار کے سپنے
کب دیکھا تھا
روتے ہوں گے
آنسو چہرہ
دھوتے ہوں گے
اپنے جدا
نہیں ہوتے ہوں گے
جاگتے ھم وہ
سوتے ہوں گے
جو دیکھے تھے
پیار کے سپنے
وہ سب تھے بے
کار کے سپنے
آنکھ کُھلی
تو تنہائی تھی
دور بج رہی
شہنائی تھی
رخصت کرنے کو
آئی تھی
وہ بھی اُس
کی پرچھائیں تھی
جو دیکھے تھے
پیار کے سپنے
دل کے اور
دلدار کے سپنے
وہ سب تھے بے کار کے سپنے
____________
Dreams by Farhat Badayuni |
No comments:
Post a Comment